پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یو نیو رسٹی(کے ایم یو) پشاور اور اس کے تمام ملحقہ ذیلی تعلیمی اداروں کو ٹو بیکو فر ی زون قراردے دیا گیا ، اس بات کا اعلان یونیورسٹی میں ہو نے والی ایک تقر یب میں کیا گیا جس کے مہما ن خصو صی یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید تھے ، گلوبل پبلک ہیلتھ، یونیو رسٹی آف یا رک بر طا نیہ کے پروفیسر ڈاکٹر کا مران صد یق، یو نیو رسٹی آف یارک بر طا نیہ، کے ایم یو، ٹو بیکو کنٹر ول سیل پاکستان، راولپنڈی میڈ یکل یونیورسٹی اور محکمہ صحت خیبر پختو نخوا کے اعلیٰ حکا م اور نمائندگان بھی مو جو د تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید نے کہا کہ تمبا کو نو شی ویسے تو ہر عمر اور جنس کے افراد کے لئے مضر صحت ہے لیکن چو نکہ اس کی شر ح نو جو انوں میں سب سے زیا دہ ہے اس لئے تعلیمی اداروں میں اس کی روک تھام انتہا ئی ضر وری ہے، گلو بل پبلک ہیلتھ یو نیو رسٹی آف یا رک بر طا نیہ اور کے ایم یو ملکر انسداد تمباکو کے سلسلے میں مشتر کہ اقدامات اٹھا رہی ہیں ان کے حو صلہ افزاء نتا ئج سا منے آئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے اعدادو شما ر کے مطا بق تمبا کو نو شی جہاں تر قی پذیر مما لک کا ایک بڑا المیہ بن چکی ہے وہاں معاشر ے کے نو جو ان طبقے کا اس لت میں مبتلا ہو نا سب کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، دنیا بھر میں تمبا کو نو شی سے سالانہ 60 لاکھ افراد ہلاک ہو تے ہیں جن میں چھ لاکھ وہ افرادہیں جو تمباک ونوشی کے دھویں سے بالواسطہ طور پرمتاثر ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔